قازخستان میں وسطی ایشیا کانفرنس میں شرکت

kazakhstan0

قازخستان میں وسطی ایشیا کانفرنس میں شرکت

 

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے لیڈ کوآرڈی نیٹر عرفان شہزاد نے قازخستان کے شہر تالدے کورگان میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کا عنوان تھا:
’’وسطی ایشیا کا خطہ:  شہری شناخت کی تشکیل و ترقی کا تجربہ‘‘

20 اور 21 اکتوبر 2015ء کو ہونے والی اس کانفرنس کا اہتمام دی پبلک سٹیٹ انسٹی ٹیوٹ (کوگم دیک کیلی سم) نے قازخستان کی عوامی اسمبلی کے تعاون سے کیا۔
ع

عرفان شہزاد نے اس کانفرنس میں دو جگہ پریزنٹیشن دیں۔ افتتاحی سیشن میں ان کی پریزنٹیشن ’’قازخستان کا قومی ابدیت کا تصور‘‘ (The Concept of Eternal Nation being pursued by Kazakhstan)۔

دوسری مرتبہ زیٹسو سٹیٹ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پینل ڈسکشن میں اپنا نقطۂ نظر پیش کیا۔ یہ نشست بھی اس کانفرنس کے حصہ کے طور پر تھی۔

کانفرنس میں شرکت سے نہ صرف میزبان ملک کے اسکالرز سے رابطہ ہوا بلکہ دیگر ممالک سے آئے ہوئے اہل علم و فکر سے بھی تبادلۂ خیال، رابطہ اور تعلق بنانے کا اچھا موقع ملا، خصوصاً روس، جنوبی کوریا اور ایران کے اسکالرز سے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے