کامیاب زندگی 2۔ اپنی سوچ کو نکھاریے

kamyabzind2t

کامیاب زندگی 2۔ اپنی سوچ کو نکھاریے

Kamyab Zindgi 2مصنف:        خالد رحمٰن
آئی ایس بی این:            978-969-448-120-3
سال طباعت:            2014ء
جلد بندی:            غیر مجلّد
صفحات:                220
قیمت:            500روپے (پاکستان میں)

مشتملات

 

 

کامیاب زندگی 2اپنی سوچ کو نکھاریے

خبر سنتے ہی ان کا رنگ زرد پڑ گیا۔ ہر وقت مسکرانے والا چہرہ غم اور یاس کی تصویر بن گیا۔ سونے جاکنے اور کھانے پینے کے تمام معمولات ہی متاثر ہو گئے۔ ہر چیز میں دلچسپی جیسے ختم ہوتی جا رہی تھی۔ چند روز میں وزن بھی کئی پا وّنڈ کم ہو گیا۔۔۔
(ص 101)

اے بچے ادھر آوّ! آواز سن کر بچہ لپکتا ہوا پرامید نگاہوں کے ساتھ اس قیمتی گاڑی کی جانب بڑھا۔۔۔ صاحب خوشحال اور متمول لگتے تھے۔ بولے! کیا حساب دینے ہو؟

دس روپے کے چار! بچے نے جواب دیا۔ نہیں دس روپے کے بانچ دو۔ صاحب نے جیب سے پرس نکالتے ہوےَ کہا۔ نہیں صاحب۔۔۔
(ص126)

عید کےدن ان کے گھر پہنچے تو خاتون خانہ نے بڑھ کر استقبال کیا۔ تاہم جھجکتے جھجکتنے انہوں نے بتایا کہ صاحب اور دونوں صاحبزادگان تو ابھی سو رہے ہیں۔۔۔
(ص142)

یہ کوئ 150 کے قریب بچے تھے۔ چند ایک کو چھوڑ کربیشتر کا تعلق پسماندہ اور غریب گھرانوں سے تھا۔ کسی نہ کسی جرم کا شکار ہوےَ اور گرفتار ہو کر جیل پہنچ گےَ۔۔۔
(ص 164)

تعارف:

"کامیاب زندگی ۲– اپنی سوچ کو نکھاریے” دراصل سال ۲۰۰۸ کی تصنیف "کامیاب زندگی  – اپنا راستہ خود بنایےَ” کا تسلسل ہے جسے قارئین، خاص طور پر علمی حلقوں، طالب علموں اور نوجوانوں میں بہت پسند کیا گیا۔ کتاب میں شامل تحریریں بنیادی طور پر ان مختصر تقاریر میں سے چند ہیں جنہیں ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمان نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام "روشنی” کے لئے تیار کیا تھا.

زندگی کی رہگزر پر چلتے چلتے ہر لمحہ ایک نیا منظر سامنے لے آتا ہے .ہر منظر اپنے اندر فکرونظر کے کتنے ہی پہلو سمیٹے ہوئے ہوتا ہے .لیکن زندگی کی تیز رفتاری اور لمحہ بہ لمحہ بدلتےہوئے یہ مناظر انسان کو اتنا مصروف رکھتے ہیں کہ فکروعمل کے ان پہلوؤں پر سوچ و بچار کا موقع فراہم نہیں ہوتا. اس میں کوئی شک نہی کے یہ موقع نکال لیا جائے تو زندگی کے بارے میں انسانی نقطہ نظر اور اس کے نتیجے میں رویے تبدیل ہو سکتے ہیں .یہی کامیاب زندگی کے لئے بنیادی شرط اور شخصیت کی تعمیر کا اہم جزو ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کے آج کے انسان کو درپیش متعدد مسائل و مشکلات کا تعلق انسانی رویوں سے ہی ہے

"کامیاب زندگی۲ – اپنی سوچ کو نکھاریے” ایسے ہی کچھ مناظر کا احوال ہے. آنکھوں دیکھے, کانوں سنے واقعات سے لے کر ایسے واقعات جن کا آپ خود بھی حصہ ہوتے ہیں. اور وہ تاریخ یا روزمرہ واقعات جو مطالعے کے دوران آپ کی نگاہ میں آ جاتے ہیں. وقت و انفرادی اور اجتماعی کیفیات کے تناظر میں خیالات و واقعات کو ایک خاص رخ عطا کرتے ہیں.

سابقہ تصنیف "کامیاب زندگی – اپنا راستہ خود بنایےَ” کی طرح "کامیاب زندگی ۲- اپنی سوچ کو نکھاریے” میں بھی واقعات اور خیالات کے اسی بھاؤ کو اس طرح محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ اپنی اور اپنے ہمسفروں کو تعمیر شخصیت کے لئے راستہ بنانے میں مددگار بن جائے.

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے