جاوید اقبال
پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال آج کل بلوچستان یونیورسٹی، کوئٹہ کے وائس چانسلر ہیں۔ اس سے پہلے وہ ہمدرد یونیورسٹی کراچی میں فارمیسی فیکلٹی کے ڈین بھی رہ چکے ہیں۔ وہ لیکچرار، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کے طور پر فارمیسی، کلینیکل فارمیسی، فارماکالوجی اور مائیکروبیالوجی کی تدریس کا 20 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔
تعلیمی اعتبار سے وہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے پی ایچ ڈی اور ایم فارمیسی کی ڈگریاں رکھتے ہیں۔ ان کے بہت سے تحقیقی مقالات شائع ہو چکے ہیں جو ان کے گہرے مطالعے اور تحقیق پر مبنی ہیں۔ اپنے تخصص کے میدان میں وہ ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کے نگران کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال مختلف حیثیتوں سے متعدد اداروں اور تنظیموں سے وابستہ رہے ہیں اور ملک بھر میں مختلف مقامات پر بہت سے سیمیناروں اور ورک شاپ پروگراموں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔
جواب دیں