موجودہ عالمی سیاست میں اسلاموفوبیا

04islamop

موجودہ عالمی سیاست میں اسلاموفوبیا

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد ایک سیمینار کا انعقاد کر رہا ہے جس کا عنوان ہے: ”موجودہ عالمی سیاست میں اسلاموفوبیا“۔ یہ سیمینار ۴ مئی ۲۰۱۵ء کو شام چار بجے آئی پی ایس میں ہو گا۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز سے وابستہ ڈاکٹر سلمان سید اس سیمینار کے کلیدی مقرر ہوں گے اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد اس سیمینار کی صدارت کریں گے۔

سیمینار میں داخلہ صرف رجسٹریشن کے ذریعے ہوگا۔ شرکت کے خواہش مند پروگرام کوآرڈی نیٹر ندیم گیلانی سے    رابطہ کر سکتے ہیں :

فون نمبر:     051-8439391-3     

nadeem@ips.net.pk         

واضح رہے کہ ڈاکٹر سلمان سید اسلام کے سیاسی کردار کے بارے میں دو اہم کتابوں کے مصنف ہیں۔ انگریزی زبان میں شائع شدہ ان کی ایک کتاب کا نام ہے، ”ایک بنیادی خوف: یورپی مرکزیت اور ابھرتی اسلامیت“۔ ان کی دوسری اور تازہ کتاب کا نام ہے، ”خلافت کی یاد: نوآبادیات کا خاتمہ اور عالمی نظام“۔

ان کتابوں کے علاوہ ڈاکٹر سلمان سید نے مغرب میں اسلام کے خوف (اسلاموفوبیا) پر جو علمی کام کیا ہے، اسے علمی حلقوں میں سراہا گیا ہے۔ اس موضوع پر حال ہی میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں انہوں نے خطاب بھی کیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے