کتاب : اسلامی تاریخ کا سفر — ادوار اور اہم واقعات

journey throught

کتاب : اسلامی تاریخ کا سفر — ادوار اور اہم واقعات

journey throught
مدیران: یاسمینہ ہاشم، محمد عبدالجبار بیگ
ایڈیشن: نظرثانی شدہ ایڈیشن    2015ء
سائز: 22×30 سینٹی میٹر
صفحات: 136
جلد:
مجلد (ہارڈ بیک)
 قیمت:

 پاکستان میں 3410 روپے

ناشر: کیوب پبلشنگ، برطانیہ

تعارف

کتاب ”اسلامی تاریخ کا سفر“ (A Journey Through Islamic History: A Timeline of Key Events)   آپ کو تاریخ کے بارے میں وہ سب کچھ بتائے گی جو آپ مسلم دنیا کے بارے میں پیغمبرِ اسلام حضرت محمدؐ سے لے کر آج کے ”عرب بہار“ تک کے بارے میں جاننا چاہیں گے۔ کتاب کا انداز مختصر تحریر اور خوبصورت تصویری خاکوں کے ذریعے بات کی تہہ تک پہنچنے کا ہے۔ اس میں ترتیب وار آٹھ مضامین میں پندرہ سو سال کی تاریخ کے پانچ سو سے زائد کلیدی شواہد کو 175 تصاویر ،متعدد نقشوں، تحریری خاکوں اور اقتباسات کے ذریعے  پُراثرانداز میں کاغذ پر پیش کیا گیا ہے۔ان کلیدی شواہد میں اہم شخصیات و واقعات اور اہم تصورات و نظریات شامل ہیں۔

یہ کتاب مخصوص طور پر صرف پاکستان میں تقسیم کے لیے آئی پی ایس پریس سے دستیاب ہے جو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا اشاعتی اور کتب کی فروخت کا شعبہ ہے۔

یاسمینہ ہاشم جدہ سعودی عرب میں مقیم ایک نوجوان قانون دان ہیں۔ وہ نوجوانوں کی کئی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتی ہیں اور ”لائرز یونائیٹڈ“ کی شریک بانی ہیں۔ یاسمینہ نے یہ کتاب لکھنا اس وقت شروع کی جب ان کی عمر سترہ برس تھی اور اس امید اور عزم کے ساتھ لکھی کہ یہ نوجوانوں اور ان کے خاندانوں پر اسلامی تاریخ کا مؤثر اور مثبت اثر ڈالے گی۔

محمد عبدالجبار بیگ کیمبرج یونیورسٹی سے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتے ہیں اور دیگر اداروں کے علاوہ یونیورسٹی آف ملائیشیا اور یونیورسٹی آف برونائی میں بھی تدریسی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ اسلامی کلچر، تاریخ اور تہذیب پر ایک درجن سے زائد کتب کے مصنف ہیں۔ 2014ء میں ان کا کیمبرج میں انتقال ہوا۔

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے