اسلامی نظریۂ حیات
اس کتاب میں زندگی کے اسلامی تصور کے تمام پہلوؤں کو مختصراً اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ پڑھنے والے کے ذہن میں اسلام کے پورے نظام فکروعمل کا ایک واضح نقشہ بن جائے اور اسلام کے تقاضوں کی سمجھ بھی اس میں پیدا ہو جائے۔ کتاب کے تین حصے ہیں:
اوّل، مذہب اور دورِ جدید؛ دوم، اسلامی فلسفۂ حیات؛ سوم، اسلامی نظامِ حیات
اس کتاب کے اصل مخاطَب مسلمان نوجوان ہیں۔ اس میں کوشش کی گئی ہے کہ ایک طرف وہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کو اچھی طرح سمجھ لیں اور ان دلائل سے بھی واقف ہو جائیں جو ان تعلیمات کی سچائی کو ثابت کرتی ہیں، اور دوسری طرف جس دین کے وہ ماننے والے ہیں اور جسے وہ اپنی عزیز ترین دولت سمجھتے ہیں، اس کی طرف دعوت دینے والے اور اسے پھیلانے والے بن کر اٹھیں اور ساری دنیا میں اس کا پیغام پہنچا دیں تاکہ خدا کی زمین پھر اسلام کی برکتوں سے فائدہ اٹھا سکے۔
جواب دیں