اسلام، بین الاقوامی قانون اور آج کی دنیا
|
تعارف
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں ڈاکٹر محمود احمد غازی کے لیکچرز پر مبنی کتاب "اسلام، بین الاقوامی قانون اور آج کی دنیا ” در اصل ان سوالات کا جواب ہے جو گیارہ ستمبر کے بعد اسلام اور مسلمانوں کے بین الاقوامی کردار کے حوالے سے اٹھائے گئے ہیں۔ اپنے وقت کے ممتاز سکالر ڈاکٹر غازی نے انتہائی مدلل اور واضح انداز میں تصورِ ریاست، بین الاقوامی تعلقات، اقلیتیں، جنگ اور جہاد جیسے غیر معمولی اہمیت کے حامل موضوعات پر روشنی ڈالی جس میں فلسفیانہ اور عملی ہر دو پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ بہت ہی منطقی اور فکر انگیز بحث کے ساتھ یہ کتاب معاصر دنیا کے تناظر میں مسلمانوں کو حکمت عملی اور رویوں کی تشکیل کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ نیز ایک عالمی تہذیب کی نشو ونما میں اسلام کے کردار اور ایک ایسے وقت میں، جب امن کے دیگر تمام فارمولے ناکام ہو چکے ہیں، انسانیت کے لئے پائیدار امن کا ایک متبادل پیش کرنے کا احساس بھی اجاگر کرتی ہے ۔ "اسلام، بین الاقوامی قانون اور آج کی دنیا ” یقینا ان لوگوں کو فکری غذا مہیا کرتی ہے جو انسانیت کے مستقبل سے کچھ سروکار رکھتے ہیں۔
جواب دیں