عرفان شہزاد کی قازخستان کانفرنس میں شرکت
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے لیڈکوآرڈی نیٹر عرفان شہزاد نے ۲۷نومبر تا ۴ دسمبر ۲۰۱۰ ءقازخستان کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد آرگنائزیشن فار سیکیورٹی اینڈ کوآپریشن ان یورپ (OSCE) کے زیراہتما م یکم، دو دسمبر کو استانہ میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت تھا۔ دورے سے آئی پی ایس اور قازخستان کے دانشوروں کے مابین روابط بڑھانے کا موقع بھی میسر آیا۔ انہوں نے کانفرنس میں شریک (OSCE) كے رکن ممالک کے اسکالرز اور صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور روابط استوار کیے۔انہوں نے یورپین انفارمیشن سنٹر کی ڈائریکٹرمحترمہ اکبوتا چالدس بیکووا سے بھی یوریشین نیشنل یونیورسٹی میں ملاقات کی. محترمہ اکبوتا گزشتہ سال کے آغاز میں اسلام آباد میں آئی پی ایس کا دورہ کر چکی ہیں۔ انہوں نے اداروں کے باہمی علمی تعاون اور آئی پی ایس کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ عرفان شہزاد نے ممتاز اسکالر اور پریزیڈنٹ کلچرل سنٹر کے سربراہ میرزاتئی چالدس بیکوف سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے پاکستان اور قازخستان کے تاریخی اور ثقافتی روابط کے حوالے سے آئی پی ایس کے ساتھ اشتراک عمل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ عرفان شہزاد کو کئی قازخ طلبہ کی طرف سے پاکستان سے متعلق بعض موضوعات پر لکھے گئے تحقیقی مقالہ جات کو دیکھنے کا موقع بھی ملا۔
جواب دیں