انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور پاکستان اسٹڈی سنٹر سیچوان یو نیورسٹی چندو، چین کےمابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

chinam1

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور پاکستان اسٹڈی سنٹر سیچوان یو نیورسٹی چندو، چین کےمابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

chinam1مئی ۲۰۰۹ء میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیزکے ایک وفد نےچندو میں واقع پاکستان اسٹڈی سنٹر کا دورہ کیا جہاں انسٹی ٹیوٹ کےوفد اور پاکستان اسٹڈی سنٹر کےایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر چن جی ڈونگ کے مابین دونوں اداروں کےتعلقات کو استوار کرنےکےحوالےسےسیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ پروفیسر چن جی ڈونگ نےدونوں اداروںکے مابین مفاہمت کی یادداشت طےکرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ آئی پی ایس کے وفد نےاس تجویز سےاتفاق کیا اور دونوں ڈائریکٹر ز نے ۲۹ مئی ۲۰۰۹ء کو مفاہمت کی اس یادداشت پر دستخط کیے۔
یہ با ت طےہوئی کہ انسٹی ٹیوٹ دیگر کتابوں ا ورمقالا ت کےساتھ معروف علمی جریدہ مسلم ورلڈ (خصوصی شمارہ بسلسلہ پاکستان ) اور پاکستان کےمختلف پہلوؤں کےبارےمیں کچھ کتابیں پاکستان اسٹڈی سنٹر کو چینی زبان میں ترجمے کی غرض سے بھجوائے گا تاکہ چین میں پاکستان اور اہل پاکستان کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکے۔ پاکستان اسٹڈی سنٹر نےانسٹی ٹیوٹ کےششماہی جریدہ پالیسی پرسپیکٹیوز( Policy Perspectives )کی خریداری کا ا ظہار کیا اور انسٹی ٹیوٹ کےوفد کی تجویز پرپروفیسر چن جی ڈونگ  نےادارےکی شائع کردہ جناب فصیح الدین کی تصنیف ، پاکستان کا معاشی سفر،(Pakistan’s EconomicJourney) کو سنٹر کی طرف سےچینی زبان میںترجمہ کر کےشائع کرنےمیں گہری دلچسپی لی ۔
chinam2فی الوقت یونیورسٹی میں پاکستان اسٹڈی سنڑکےلئے دوکمرے مختص کیےگئے ہیںجبکہ جنوبی ایشیاء پر کام کےسلسلے میں چار طالبعلم سنٹر سےمنسلک ہیں۔ یہ طلبہ مطالعہ پاکستان میں مہارت پیدا کر نےکا ارادہ رکھتےہیں۔ پروفیسر چن جی ڈونگ نے پاکستان اسٹڈی سنٹر کے کام اور ا سکے مستقبل کےلائحہ عمل اور بطور خاص        پاکستان اسٹڈی سیریزکی تفصیلات پر مشتمل ایک رپورٹ بھی پیش کی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے