نوجوان قیادت کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام

نوجوان قیادت کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام

 

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے اسلام آباد اورراولپنڈی میں قائم نوجوانوں کی تنظیم Awaken Pakistanکی نوجوان قیادت کی صلاحیتوں کی بہتر نشوونما کے لیے ایک چار روزہ تربیتی پروگرام کا انتظام کیا۔ یہ پروگرام 21سے 24جنوری تک منعقد کیا گیا۔
تربیتی پروگرام روزانہ 2گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل تھا۔ تربیت کاروں میں ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن، جیو ٹی وی کے سینئر نمائندے سبوخ سید، ریڈ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شعبۂ قیادت اور ترقی جمیل احمد او ر اساس انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر صداقت عباسی شامل تھے۔

DSC 0829 DSC 0796 DSC 0789

اس تربیتی پروگرام کی مختلف نشستوں میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی جامعات اور کالجوں کے درجنوں طالب علموں نے شرکت کی۔ ان تربیتی پروگراموں کا مطمحِ نظر نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیت، کردار سازی ،مثبت رویوں اور تخلیقی سوچ کو پروان چڑھانا ہے۔

DSC 0811

نوعیت: خبر
تاریخ: ۲۴ جنوری ۲۰۱۳ء

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے