اختیار کے عمل میں نمائندگی ___ کانفرنس میں شرکت

fahmeeda1

اختیار کے عمل میں نمائندگی ___ کانفرنس میں شرکت

 آئی پی ایس کی تحقیق کار فہمیدہ خالد نے ۱۲ سے ۱۴ نومبر ۲۰۱۴ء کو لاہور میں ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں آئی پی ایس کی نمائندگی کی۔

کانفرنس کا موضوع تھا: ’’۲۰۱۴ء کے جنوبی ایشیا میں اختیار کے عمل میں مقامی نمائندگی‘‘۔ ان کے مقالے کا عنوان ’’تنازعات کے حل کے لیے روایتی طریقہ کار: پشتون؍پختون معاشرے میں جرگے کا تجزیہ‘‘ تھا۔

اس کانفرنس کا انعقاد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ سیاسیات نے کیا تھا جس میں پاکستان اور دوسرے ملکوں جیسے جرمنی، چین اور بھارت وغیرہ سے آئے ہوئے دانشوروں نے بھی شرکت کی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے