مفتی غلام الرحمٰن
مفتی غلام الرحمٰن مذہبی حلقے میں ایک نمایاں علمی شخصیت ہیں۔ وہ قدیم روایتی علوم پر عبور اور جدید علمی مباحث پر گہری نظر رکھنے کے باعث علمی حلقوں میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ علمِ دین کی تبلیغ و اشاعت کے کام کے ساتھ ساتھ وہ کئی سرکاری اور پیشہ ورانہ اداروں میں مشاورتی مناصب پر بھی فائز رہے وہ صوبہ سرحد حکومت کی نفاذِ شریعت کونسل کے چئیرمین اور صوبہ سرحد کے کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم کے بھی چئیرمین رہے۔ وہ خیبر بنک کے شریعہ سپر وائزری بورڈ کے ممبر اور ماہنامہ العصر کے مدیر ہیں۔
جواب دیں