گیارہویں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت

kibft

گیارہویں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت

کتابوں کی اشاعت و فروخت کے سلسلہ میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے فعال بازو — آئی پی ایس پریس — نے کراچی میں منعقد ہونے والے گیارہویں بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کی اور اپنا اسٹال لگایا۔ یہ کتاب میلہ 12 تا 16 نومبر 2015ء کراچی شہر کے ایکسپو سنٹر میں منعقد ہوا۔ یہ پاکستان میں اشاعتی صنعت کا سب سے بڑا سالانہ پروگرام ہے، جس میں کتاب سے محبت کرنے والے اور معاشرے کے مختلف رنگوں کی نمائندگی کرنے والے پانچ لاکھ کے قریب افراد شریک ہوئے۔
کراچی کے اس پروگرام کے متصلاً بعد 18 تا 20 نومبر 2015ء کو لاہور میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک بڑے کتاب میلے میں بھی آئی پی ایس کی کتابوں کی نمائش کی گئی۔

اس سطور کے قارئین کے لیے یہ بات دلچسپی کا باعث ہو گی  کہ آئی پی ایس پریس نہ صرف اپنے ادارے کی تحقیقی کتابیں شائع کرتا ہے بلکہ کراچی یونیورسٹی پریس، کیوب پبلشنگ (اسلامک فاؤنڈیشن برطانیہ) اور ٹائم مینجمنٹ کلب کی کتب کا تقسیمِ کار بھی ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے