دورِ جدید اور مسلم خواتین
مسجد سے تعلق بڑھانے کی ضرورت
اس مقصد کے لیے مسجد سے تعلق بہت ضروری ہے۔ خصوصاً اس صورت میں کہ مسجد محض نماز کی ادائیگی کا مقام نہ ہو بلکہ کسی باعمل ، غیر متعصب اور کشادہ دل عالم دین کی نگرانی میں دینی تربیت گاہ بھی ہو۔ تاہم پاکستان سمیت بہت سے مسلم ملکوں میں خواتین کا مسجد سے رابطہ بالکل ممنوع ٹھہرادیا گیا ہے۔ حتیٰ کہ بازاروں میں واقع مساجد میں بھی خواتین کے لیے نماز اور وضو وغیرہ کے لیے کوئی سہولت مہیا نہیں کی جاتی۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ عرب ممالک کی مساجد اور مغرب کے اسلامی مراکز میں خواتین کے لیے دینی رہنمائی کے ساتھ ساتھ اُن کے لیے دیگر تمام سہولتوں کا بھی بندوبست ہوتا ہے اور اس کے مفید نتائج سب کے سامنے ہیں۔ اس لیے ان ملکوں میں جہاں خواتین کے مساجد میں داخلے پر عملاً پابندی ہے، اس پابندی کو ختم ہونا چاہیے اور شریعت کی دی ہوئی رعایات اور جدید زندگی کے تقاضوں کی روشنی میں علمائے کرام کو اپنی رائے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
جواب دیں