ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس کی چین میں کانفرنسوں میں شرکت

dgvsit

ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس کی چین میں کانفرنسوں میں شرکت

ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمٰن نے 12 سے 13ستمبر 2013ء کو اُڑمچی ،سنکیانگ میں چائنا – یوریشیا فورم میں شرکت کی۔ مزکورہ کانفرنس سنکیانگ یونیورسٹی نے منعقد کی تھی جس میں پاکستان، ایران، بھارت، ترکی، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور چین کے 60 کے قریب مندوبین نے شرکت کی۔

خالد رحمٰن نے کانفرنس میں اپنا جو مقالہ پیش کیا اس کا عنوان تھا: ”2014ء کے بعد کا افغانستان اور اس خطے کی جغرافیائی سیاست“۔ اس مقالے کو سامعین میں بےانتہا پذیرائی ملی جس نے اس موضوع پہ دلچسپ بحث کو جنم دے دیا۔

اس سے قبل اگست کے آخری ہفتہ میں ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس نے شنگھائی میں تیسرے سالانہ چین-سارک فورم میں شرکت کی جس کا انعقاد مشترکہ طور پر چائنا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز،  بیجنگ اور شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز نے کیا تھا۔ اجلاس میں بیجنگ، شنگھائی، ہوئینان سے چینی دانشوروں کے علاوہ  سارک ممالک بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، نیپال اور مالدیپ سے 30مندوبین نے شرکت کی۔ اجلاس میں چین اور سارک ممالک کے درمیان عوامی تعلقات، رابطہ کاری، اور ہر سطح پر تعاون میں اضافےپر تفصیلی گفتگو ہوئی اور متعدد تجاویز پیش کی گئیں۔

اس موقع پر ڈی جی آئی پی ایس خالد رحمٰن نے ”چین اور سارک: رابطہ کاری – سازگارماحول سازی کی ضرورت“ کے  عنوان پر پریزینٹیشن دی۔

قبل ازیں، سنکیانگ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افئیرز کے سربراہ نے ڈی جی آپی ایس کے اعزاز میں 27اگست کو ایک عشائیہ دیا جس میں ادارے کے دیگر اساتذہ اور محققین بھی شریک ہوئے۔

 

DSC 0359

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے