دینی مدارس کے اساتذہ کامطالعاتی دورہ
صوبہ خیبر پختون خواکے مختلف مدارس کے سربراہوں اور اساتذہ پر مشتمل ایک وفدنے یکم اپریل 2015ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آبادکا دورہ کیا۔ یہ ان کے مطالعاتی دورے کا ایک حصہ تھا جس کا انتظام احیاء العلوم فائونڈیشن نے کیا تھا اور اس کی سربراہی اس کے صدر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل کر رہے تھے۔
مہمان وفد کو مینیجر آوٹ ریچ نوفل شاہ رخ نے آئی پی ایس کے مقاصد ، کام کی نوعیت اور تحقیق کے موضوعات سے متعلق تعارف کروایا اور ڈائریکٹر جنرل نے آئی پی ایس کی تحقیقی سرگرمیوں اور ان اثرات پر شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔
ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس نے مدارس کے طلبہ کے لیے شخصی اور اداراتی نشوونما کی اہمیت پر بھی گفتگو کی تا کہ موجود درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہوا جاسکے۔ اس ضمن میں انہوں نے ادارے کی طرف سے مہارت اور تعاون فراہم کرنے کی پیش کش بھی کی۔
جواب دیں