یونیورسٹی آف لاہور میں CSSPR کانفرنس میں آئی پی ایس کی نمائندگی
یونیورسٹی آف لاہور کے شعبہ سنٹر فار سیکورٹی، سٹریٹیجی اینڈ پالیسی ریسرچ (CSSPR) کی میزبانی میں 31-30 اکتوبر 2016ء کو ہونے والی دو روزہ کانفرنس اور ورکشاپ میں آئی پی ایس کی ریسرچ ٹیم کی ممبر فاطمہ حبیب نے شرکت کی۔
یہ کانفرنس CSSPR کے ولسن سنٹر واشنگٹن ڈی سی کے Nuclear Proliferation International History Project (NPIHP) اور CSSPR کے درمیان شراکت پر مبنی منصوبوں کے آغاز پر منعقد کی گئی تھی۔
پہلے دن کانفرنس کے موضوع ‘Contemporary Nuclear History’ پر امریکہ، اٹلی، بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے جوہری تاریخ کے ماہرین نے منتخب کردہ کیس اسٹڈیز کے ذریعے جوہری تاریخ کی دستاویزات کے چیلنجوں پر اظہارِ رائے کیا۔ دوسرا دن ‘Researching International Nuclear History’ کے موضوع پر ورکشاپ کے لیے مختص تھا جس میں NPIHP کے شرکاء اور پاکستانی ماہرین کو یہ موقع فراہم ہوا کہ وہ جنوبی ایشیا کے جوہری امور پر کام کرنے والے پاکستانی ریسرچ کے اداروں سے منسلک دانشوروں اور ابھرتے ہوئے سکالرز کے ساتھ گفت و شنید کر سکیں۔
جواب دیں