CICIR کے وفد کا دورۂ آئی پی ایس

cicirt

CICIR کے وفد کا دورۂ آئی پی ایس

 چائنا انسٹی ٹیوٹ آف کنٹیمپوریری انٹرنیشنل ریلیشنز China Institute of Contemporary International Relations (CICIR) کے وفد نے 20اپریل 2016ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا دورہ کیا۔ وفد میں نائب صدر اور تحقیقی پروفیسر فومینگ ژی، ڈپٹی ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکنامک اسٹڈیز نی جائن جن اور چیف سائوتھ ویسٹ یونٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائوتھ اینڈ سائوتھ ایشین اینڈ اوشینین اسٹڈیز وونگ شیدا شامل تھے۔

وفد کی آئی پی ایس کی ریسرچ ٹیم کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی جس کا آغاز ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن نے پاک چین تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) پر پریزنٹیشن کے ذریعے کیا۔ انہوں نے CPEC منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تہ در تہ چھپے ان گنت مواقع، اور دوطرفہ گہرا اور دیرپا اعتماد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس منصوبے کے نتیجے میں یہ تعلق نئی جہتوں اور بلندیوں کو چھو لے گا۔

انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی حتمی کامیابی کا انحصار دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی باہمی اعتماد و فوائد اور تعظیم کی روح کو برقرار رکھنے پر ہے۔ اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ معاصر دنیا میں جنگی صورت ِ حال کے پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے جغرافیائی اور سیاسی منظرنامے پر مسلسل نظر رکھی جائے۔

بعد ازاں وفد کے ارکان اور آئی پی ایس ریسرچ ٹیم کے درمیان سوال و جواب کی نشست تادیر جاری رہی۔ اجلاس کا اختتام کتابوں اور تحائف کے تبادلے پر ہوا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے