CICIR کے وفد کی علاقائی ترقی پر گفتگو

CICIR-Delegation-Thumb

CICIR کے وفد کی علاقائی ترقی پر گفتگو

CICIR delegates discuss developments

China Institute of Contemporary International Relations (CICIR)  کے 4رکنی وفد نے 16مئی 2017ء کو آئی پی ایس کا دورہ کیا۔ اس وفد کی قیادت CICIR کے انسٹی ٹیوٹ آف سیکورٹی اینڈ آرمز کنٹرول سٹڈیز کے ڈائریکٹر فوزیاؤکیانگ نے کی۔

وفد نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی ٹیم کے ساتھ بہت سے مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ دیگر موضوعات پر گفتگو کی جن میں خطے، بالخصوص افغانستان کے ساتھ ترقی کا منظرنامہ، علاقے میں سیکورٹی کی صورت حال اور جنوبی ایشیا کی معیشت کو اٹھانے میں CPEC کے کردار جیسے موضوعات شامل تھے۔

اس اجلاس میں شریک آئی پی ایس کی ٹیم میں ایگزیکٹو پریذیڈنٹ خالد رحمٰن، لیڈ کوآرڈینیٹر عرفان شہزاد، جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رُخ، اسسٹنٹ ریسرچ کوآرڈینیٹر معراج الحمید اور خاتون اسسٹنٹ ریسرچ کوآرڈینیٹر وقارالنساء شامل تھے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے