چینی زبان سیکھنے کے دوسرے بیچ کا آغاز
انسٹی ٹیوٹ ٓف پالیسی اسٹڈیز میں IPS-LEAD (لرننگ، ایکسی لینس اینڈ ڈویلپمنٹ)نے 21دسمبر 2013ء سے چینی زبان سیکھنے کے لیے دوسرے بیچ کا آغاز کردیا ہے۔ ہفتے کے روز اس ٹریننگ کورس کا آغاز ایک بھر پور کلاس سے ہوا جس میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد اور طلبہ نے شرکت کی ۔ 6ماہ پر محیط ٹریننگ کا یہ پروگرام ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں ہوگا جسے پڑھانے والی چینی استاد محترمہ لیو زوجون ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد شرکاء میں چینی زبان بولنے، پڑھنے، لکھنے اور سننے کی مہارت کو فروغ دینا ہے۔
اس سے قبلIPS-LEAD نے نومبر 2013ء میں چینی زبان کے ٹریننگ پروگرام کے لیے پہلے بیچ کا آغازکیا تھا جس کی کامیابی اور لوگوں سے ملنے والی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں آنے والے مہینے میں دوسرے بیج کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوسرے بیج میں اُن لوگوں کی سہولت کو پیش نظر رکھا گیا ہے جو صرف ہفتہ وار دو چھٹیوں میں کلاس کے لیے وقت نکال سکتے ہیں۔
جواب دیں