انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے برسوں کے تجربات کے بعد یہ صلاحیت حاصل کرلی ہے کہ وہ ادراتی سطح پر اور شخصی سطح پر صلاحیت کار میں اضافے اور شخصی نشوونما کے لیے پیشہ ورانہ تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے لیے ظرفیت سازی پروگرامات کا انعقاد کر سکے۔ صلاحیت کار میں اضافے اور شخصی نشوونما کا ایک مربوط تربیتی پراجیکٹ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ وطالبات کے لیے جاری ہے۔ نئے داخل ہونے والے طلبہ کی آمد کے ساتھ ہی یہ سرگرمی شروع ہوجاتی ہے اور سروے رپورٹس کے ذریعے ان اسٹوڈنٹس کی کیفیت اور مرحلہ بہ مرحلہ ان کے احساسات و تاثرات کے جائزے پر مشتمل رپورٹس تیار کی جاتی ہیں۔

اس پروگرام کے مقاصد میں  طلبہ و طالبات میں ان صلاحیتوں کو نشوونما دینا شامل ہے: اخلاقی قوت، اپنی اصلاح آپ اور ذاتی صلاحیتوں میں خودکار اضافہ کا جذبہ، پیشہ ورانہ اور سماجی پہلو سے اپنے کردار سے آگاہی۔

آئندہ شروع ہونے والے پروگرام میں مرکزی خیال کے طور پر یہ امور پیش نظر ہوں گے: نظم و ضبط اور خود آگاہی، سوچنے اور سوالات اٹھانے والا فرد، وقت کی تنظیم، امید اور مثبت سوچ، اپنی سمت کا تعین، قوموں کی برادری میں پاکستان کی اہمیت۔

دینی مدارس: انسانی حقوق کی تعلیم

نوعیت: پانچ روزہ ورکشاپ
مقررین: مولانا زاہد الراشدی، چیئرمین الشریعہ اکیڈمی، گوجرانوالہ
ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ، محبوب صدا، ڈائریکٹر جنرل کرسچن اسٹڈی سنٹر، راولپنڈی ،
پروفیسر امجد احمد، استاد کلیۃ الشریعۃ […]

Read more...

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسِٹی کے طلبہ وطالبات کے لیے تعمیر استعداد

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسِٹی کے طلبہ وطالبات کے لیے تعمیر استعداد (Capacity Building) کا ایک جامع منصوبہ زیرعمل ہے۔ نوجوانوں کی شخصی صلاحیتوں کا نشوونما اس جہت گیری(orientation) پروگرام کا […]

Read more...