بھارتی انتخابات کا جائزہ – ایک نشست
بھارت کے حالیہ انتخابات کے نتائج علاقائی سیاست کے لیے کن مضمرات کے حامل ہیں اور پاکستان کو کیسے آگے بڑھنا چاہیے، ان اُمور پر ۲۱مئی ء کو آئی پی ایس میں منعقدہ ایک اِن ہائوس سیشن میں غور کیا گیا۔
انتخابات کے بعد کے منظر نامے پر اسسٹنٹ ریسرچ کو آرڈی نیٹر عاکف ستار نے پریزنٹیشن دی۔ جس میں ان انتخابات کے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر اور پاکستان پر اثرات اور انڈیا کی نئی حکومت کو ممکنہ چیلنجز اور ان کے ممکنہ اقدامات کا جائزہ پیش کیا گیا۔
آئی پی ایس لیڈ کو آرڈی نیٹر عرفان شہزاد نے کہا کہ نریندر مودی کی فتح کی وجوہات میں ایک اہم وجہ لوگوں کی نظر میں گزشتہ برسوں میں کانگریسی حکومت کی غیر اطمینان بخش کارکردگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت کے نئے وزیراعظم کے لیے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے اظہار کا عمدہ موقع ہو گا کہ وہ اپنی قوم کو یک جا رکھ سکیں۔
جواب دیں