عورت، مغرب اوراسلام ۔ایک مطالعہ

alt

عورت، مغرب اوراسلام ۔ایک مطالعہ

alt
مغرب اور اسلام :  
عورت، مغرب اوراسلام ۔ایک مطالعہ
مدیر
: پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد
 مدیر معاون :
متقین الرحمٰن
شمارہ
: ۳۸
صفحات
: ۱۴۲
قیمت
: پاکستان میں ۱۵۰ روپے
بیرون ملک ۱۵ امریکی ڈالر (بشمول بنک چارجز)

 

 

"انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیزاسلام آباد کے علمی و تحقیقی مجلے ’’مغر ب اوراسلام‘‘ کا تازہ شمارہ شائع ہوگیا ہے۔ اس شمارے میں معروف تحقیق کار جناب ثروت جمال اصمعی کا تحقیقی مطالعہ بعنوان’’عورت، مغرب اوراسلام‘‘ پیش کیا گیا ہے۔ موضوع کے تعارف میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف مغرب میں اسلام کو دہشت گردی کا علم بردار اور عورتوں کے حقوق کی پامالی کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے، عورتوں کے لیے حجاب کی اسلامی روایت کے خلاف جارحانہ مہم چلائی جاتی ہے۔ دوسری طرف، مغربی ملکوں میں قبولِ اسلام کے واقعات کی رفتار حیرت انگیز ہے اوراس میں بھی عورتوں کا تناسب مردوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے ۔یہ پہلو، سوچ بچار کا بڑا سامان رکھتا ہے!
آج مغرب کی عورت کن مسائل سے دوچار ہے اور اسے اسلام میں کیا خوبی نظر آتی ہے؟ کیا مسلم معاشرہ دنیا کے سامنے اسلام کی صحیح تصویر پیش کررہاہے؟ اسلام میں عورت کا کیا مقام ہے؟ آج عورت کے حوالے سے انسانیت کی کیا ذمہ داریاں ہیں؟ اس مطالعہ میں یہ اوراس نوعیت کے دیگر سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
۱۴۲ صفحات پرمشتمل اس مطالعہ میں چھ ابواب ہیں۔ مجلے کے مدیر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے ’’حقوقِ نسواں: چند زمینی حقائق‘‘ کے عنوان سے اس کا ابتدائیہ تحریر کیا ہے۔ مصنف جناب ثروت جمال اصمعی پاکستان کے سینئر صحافی ہیں۔ اس سے قبل ان کی کتاب ’’ دہشت گردی اورمسلمان‘‘ بھی آئی پی ایس نے شائع کی ہے، جو علمی حلقوں میں تحسین کی نظر سے دیکھی گئی ۔

 

{edocs}docs_ips/ma_islam/maghrib38.pdf,870,510,link{/edocs}

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے