افغانستان میں اعلیٰ تعلیم
تاریخی طور پر افغانستان میں اعلیٰ تعلیم کبھی بھی مناسب توجہ حاصل نہ کر سکی ۔ بیسویں صدی کے وسط میں بعض اداروںنے جب اعلیٰ تعلیم کےکام کا آ غاز کیا تو داخلی لڑائی اور بیرونی حملوں کےباعث یہ کام بری طرح متاثر ہو ا۔ حالیہ بر سوںمیں اس شعبےمیںترقی کےسلسلےمیں کچھ کو ششیں کی گئی ہیں تاہم اعلیٰ تعلیم آج بھی افغانستان میں ایک کمزور شعبہ ہے، محدود وسائل اور کمزور ڈھانچےکےباعث بڑےپیمانےپر مغرب پر انحصار کیےہوئےہے۔ اہم بات یہ ہےکہ اعلیٰ تعلیم کا موجودہ نظام ملکی ثقافت اورمذہبی روایات سےمطابقت نہیںرکھتا ۔ تعلیمی معیار بھی خاصا کمزور ہے۔ اب جبکہ طویل مدتی قیام امن لازمی ہےوہیںاس بات کی بھی ضرورت ہےکہ نظام تعلیم کو بہتر بنانےکےلئےبھی سوچ بچار کی جائے،خصوصاً اعلیٰ سطح کی تعلیم پر اور ان اساسیات پرتوجہ کی جائےجن پر ا سکی تعمیر اٹھا ئی جا تی ہے۔
جواب دیں