AEDB اور GIZ کو‘Barriers and Drivers of Solar Prosumage’ پر پریزنٹیشن
آئی پی ایسکے’توانائی، پانی اور ماحولیاتی تبدیلی کے پروگرام‘ کی ایک ٹیم نےوزارت توانائی ( توانائی ڈویزن)میں متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ (AEDB) کے ہیڈ کوارٹر اور GIZ (Deutsche Gesellschaft für Internationale Zusammenarbeit) اسلام آباد کا بالترتیب 26 نومبر اور 8 اور 3 دسمبر 2020ء کو دورہ کیا اورحال ہی میں کیے جانے والے اپنے مطالعہ “Barriers and Drivers of Solar Prosumage: A Case Study of Pakistan” پر باہمی تبادلۂ خیال کیا۔
پریزنٹیشن میں AEDB کی نمائندگی عاطف شہزاد ، ڈائریکٹر نیٹ میٹرنگ اور سولر تھرمل نے کی جبکہ GIZ کی نمائندگی ان کے تکنیکی مشیروں محمدسعید اور آصف فرید نے کی۔ انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم کی رہنمائی جنرل مینیجرآئی پی ایس نوفل شاہ رخ کر رہے تھے اور یہ تحقیق کاروں نائلہ صالح، سارہ، حمزہ نعیم اور ولی فاروق پر مشتمل تھی۔ ٹیم نے موضوع پر پیش کی گئی ایک بصیرت افروز پریزنٹیشن میں پاکستان کے اندر renewable distributed generation کی حیثیت پرروشنی ڈالی۔ ملک میں نیٹ میٹرنگ کے سلسلے میں اب تک ہونے والی موجودہ پیشرفت کا جائزہ پیش کیا گیا جبکہ پاکستان میں اس کی نمو میں حائل رکاوٹوں کو بھی تفصیل سے پیش کیا گیا۔
شرکاء نےپاکستان میں زیادہ مؤثر distributed generation کے لیے شناخت شدہ رکاوٹوں کا فوری حل تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے ملک میں قابل تجدید توانائی کے حصول کو بڑھانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
جواب دیں