اوریامقبول جان
جناب اوریا مقبول جان آج کل "فصیلوں کے شہر لاہور کی پائیدار ترقی” کے ایک پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ اس سے قبل وہ کئی اہم سرکاری مناصب پر خدمات انجام دے چکے ہیں جن میں ای سی او(اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن) اورکلچرل انسٹی ٹیوٹ تہران کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اورحکومت پنجاب میں سیکرٹری انفارمیشن کے مناصب قابلِ ذکر ہیں۔ وہ ایک معروف دانشور ہیں اوراپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ادب، شاعری اور ڈرامہ نگاری میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔ اپنے کیریر کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں وہ تدریس ، انتظام کاری، پالیسی کی تشکیل اور مختلف انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ وہ قومی میڈیا میں باقاعدگی سے ایک مخصوص اسلوب کے ساتھ اظہارِ خیال کا فریضہ انجام دیتے رہے ہیں اوربہت سے قومی اعزازات سے نوازے گئے ہیں جن میں سال ۲۰۰۴ء کے لیے بہترین کالم نگار کااعزاز بھی شامل ہے
جواب دیں