تنویر احمد خان
جناب تنویر احمد خان سابق سفارت کار ہیں جو سیکرٹری خارجہ حکومت پاکستان کے اعلیٰ منصب تک پہنچے۔ اپنی مثالی سفارتی خدمات کے دور میں وہ متعدد ملکوں میں پاکستان کے سفیر رہے جن میں فرانس، روس، بنگلہ دیش، چیکوسلواکیہ اورایران شامل ہیں۔ آئرلینڈ اورفن لینڈ میں بھی وہاں رہے بغیر پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں۔ سفیر کے طور پر خدمات انجام دینے سے پہلے وہ لندن(برطانیہ)، بون(مغربی جرمنی) اورکابل(افغانستان) میں اعلیٰ سفارتی مناصب پر خدمات انجام دیتے رہے۔ جناب تنویر احمد خان انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل اورچیئر مین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ وہ قومی اوربین الاقوامی میڈیا میں عالمی حالات پر اپنے خیالات کے اظہار کے لیے مسلسل مدعو کیے جاتے ہیں۔ اخبارات و رسائل میں ان کے 500سے زائد مضامین شائع ہوچکے ہیں۔
جواب دیں