ڈائریکٹر جنرل کا دورۂ استنبول

01_thumb

ڈائریکٹر جنرل کا دورۂ استنبول

01انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن نے ۱۱ تا ۱۳ دسمبر۲۰۱۰ ء استنبول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکی کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داران اور اسکالرز سے ملاقاتیں کیں۔ وہ ترکی کےموجودہ وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلوکی سربراہی میں ۱۹۸۵ء میں قائم ہونے والے  تحقیقی ادارے Bilim Ve Sanat Vakfi  میں گئے اور وہاں ڈاکٹر مصطفیٰ اوزل سے ملاقات کی ۔ دونوں طرف سے باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے  اور علمی مطالعے کے لیے باہمی اتفاق رائے سےطے کردہ موضوعات پر  اسکالرز کے دوطرفہ دوروں، تبادلۂ کتب، اور مشترکہ کانفرنسوں کے انعقاد کی ضرورت پر اتفاق ہوا۔
02 ڈائریکٹر جنرل ” جنوبی ایشیا تذویراتی تحقیقی سنٹر” کے چیئرمین علی ساہن سے بھی ملے۔  ترکی کا یہ  ادارہ  جنوبی ایشیا کے امور   پر تحقیق کرتاہے۔ خالد رحمٰن اور علی ساہن نے علاقائی امور پر بات چیت کی اور پاکستان میں  سماجی اقدارکی حرکیات کے فروغ اور استعداد کاری کے  منصوبوں پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اُن کی ایک اورملاقات صحافیوں اور قلم کاروں کی  فاؤنڈیشن کے فاتح کیرن کے ساتھ ہوئی جس میں دونوں اداروں کے مابین تعاون کے  مواقع  پید ا کرنے پر اتفاق ہوا ۔ فاتح کیرن نے  انسٹی ٹیوٹ کی مطبوعات اور تحقیقی کام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

03خالد رحمٰن نے ترکی کے کثیر الاشاعت انگریزی  اخبار Today’s Zamanکے مصطفیٰ ادیب یلماز سے بھی ملاقات کی۔ دونوں ذمہ داران نے قومی سطح پر باہمی خصوصی تعلق کوفروغ دینے کے لیے عالمی ذرائع  ابلاغ پر انحصار کرنے کے بجائے ملکی چینلز کو ترقی دینے کی  ضرورت پر زور دیا۔

 

 

 

 

04

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے