نقطۂ نظر 27، اکتوبر 2009
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا ششماہی جریدہ "نقطۂ نظر” اکتوبر 1996 سےمسلسل شائع ہو رہا ہے۔ جس میںپاکستان میں اُردو میںشائع ہونےوالی تازہ علمی کتب پر تبصرے شائع کیےجاتےہیں۔اس کےساتھ ساتھ کبھی کبھار خود فنِ تبصرہ و نقد،علم کتاب داری و کتاب شناسی اور دیگر علمی موضوعات پر کوئی مقالہ یا مضمون بھی شامل اِشاعت ہوتا ہے۔ نقطۂ نظر کےتازہ شمارے(اکتوبر ۲۰۰۹ء تا مارچ ۲۰۱۰ء،شمارہ نمبر ۲۷) میں46کتب پر سیر حاصل تبصرے،۱۰ کتب کا مختصر تعارف اور ڈاکٹر سفیر اختر (مدیر) کا تحریر کردہ ایک مبسوط مقالہ بعنوان "پنجاب میںسلسلۂ چشتیہ اور تذکارِ مشائخِ چشت” شامل ہے۔ زیرِ تبصرہ کتب کو جن موضوعات کےتحت تقسیم کیا گیا ہےوہ یہ ہیں:
حدیث اور مطالعۂ حدیث،فقہ و فتویٰ،تقابلِ ادیان،الملل و النحل،تاریخ و آثار،تحریکِ آزادی برصغیر پاکستان و ہند،خود نوشت سوانح عمریاں،سوانح عمریاںاور شخصی مطالعات،تذکرے،مکتوبات،اقبالیات،اُردو ادب (تاریخ و تنقید)،اُردو ادب (نظم)،پنجابی ادب،عربی ادب اور کتاب داری و کتاب شناسی۔
پاکستان میں تبصرۂ کتب پر مبنی مکمل اُردو جریدہ کی دوسری مثال شائد موجود نہیں ہے۔
جواب دیں