دہشت گردی اور مسلمان
|
تعارف
اس کتا ب کے ذریعے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف تشدد اور دہشت گردی کے پروپیگنڈے کی حقیقت اور "دہشت گردی کے خلاف جنگ” کے نام پر اسلامی دنیا میں مغرب کی استعماری قوتوں کی جانب سے اپنے مفادات کے حصول کی عیارانہ مہم کے حوالہ سے اہم دستاویزی اور واقعاتی حقائق کو ایک جگہ جمع کر نے کی کوشش کی گئی ہے۔
مصنف نے دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ کے متنوع پہلوؤں کا تذکرہ کیا ہے جن میں جنگی نفسیاتی حربے، مسلمانوں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے، بنیادی انسانی حقوق اور جنگی قیدیوں کے حقوق کی پامالی کے لرزہ خیز واقعات نیز مسلم ممالک کے قدرتی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کے لیے عراق اور افغانستان میں فوجی مداخلت کے جواز کے طور پر جھوٹے الزامات قا بلِ ذکر ہیں ۔ مصنف کا اسلوب غیر جذباتی، معروضی، سنجیدہ اور تحقیقی ہے۔ امریکی اور یورپی مصنفین کی تحریروں کے مکمل حوالے دیے گئے ہیں۔
اس کتا ب کا پہلا ایڈیشن ۲۰۰۸ء میں شائع ہوا تھا ، اس نظر ثانی شدہ ایڈیشن میں بعد کے اہم واقعات و حالات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔
دیکھیے ایشیاء ڈسپیچ کا تبصرہ
ابتدائی صفحات
{edocs}docs_ips/content_books/dehshatgardi_muslaman.pdf,810,350,link{/edocs}
جواب دیں