پاکستان کےلئےامریکی امداد اور جمہوریت
اس مقالےمیں اس بات کا جائزہ لینےکی کو شش کی گئی ہےکہ1947ء سے2006 ء تک پاکستان میںامریکہ کی جانب سےآنےوالی دونوںطرح کی (اقتصادی اور فوجی ) امداد کو کس حد تک پاکستان میںجمہو ریت کو مضبوط کرنےسےمنسلک کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کی طرف سےپاکستان کی جمہوری اور آمرانہ حکومتوںکو ملنےوالی اقتصادی اور فوجی امداد کےمجموعی ،سالانہ ،اور فی کس امداد کےتناسب کا جائزہ لینے کےبعد مقالہ نگار اس نتیجے پر پہنچےہیں کہ امریکی امداد کا زیادہ بہاؤ فوجی آمریت کی طرف رہا ہےجبکہ جمہوری حکومتوں کو دی جانےوالی امداد کم اور نظر انداز کیےجانےکےقابل ہے۔ اس سےیہ پتہ چلتا ہےکہ امریکی امداد پاکستان میںجمہو ریت کی مضبوطی کےلئےنہیں ہےبلکہ اس نےاسےمزید نقصان پہنچایا ہے۔ مذکورہ امریکی امداد میں ا تار چڑھاؤ کا باعث بننےوالےعالمی اور ملکی حالات کےجائزےسےیہ بات عیاںہےکہ امریکہ نےخطےمیں اپنےسیاسی، دفاعی اور عسکری مقاصد کےحصول کےلئےہمیشہ پاکستان کےفوجی آمروں کےساتھ گہرےمراسم قائم رکھےہیں.
جواب دیں