گوادر بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن
دو روزہ میڈیا کنکلیو اینڈ کانفرنس کے لیے گوادر کا دورہ کرنے والے آئی پی ایس کے ایک وفد نے 20 مئی 2022 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ، گوادر میں گوادر بار ایسوسی ایشن (جی بی اے) کا دورہ کیا، اور اس کے اراکین کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر بصیرت انگیز گفتگو کی۔

گوادر بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی قیادت جنرل سیکرٹری معراج علی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ آئی پی ایس کے وفد میں چیئرمین آئی پی ایس خالدرحمٰن، جنرل منیجر آپریشنز نوفل شاہ رخ اور ریسرچ آفیسر محمد ولی فاروقی شامل تھے۔
انٹرایکٹو سیشن کے دوران گوادر بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے آئی پی ایس کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ دارالحکومت سے کسی تھنک ٹینک نے بار کا دورہ کیا۔ انہوں نے گوادر کے لوگوں کو درپیش بے شمار مسائل پر بھی روشنی ڈالیجن میں صحت، تعلیم، تکنیکی مہارت، بجلی کی فراہمی وغیرہ سے متعلق مسائل کا خاص طور پر ذکر کیا گیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ آئی پی ایس جیسے پالیسی تھنک ٹینک کوچاہیے کہ وہ ان مسائل کو اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھائے تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رحمٰن نے مقامی لوگوں کے مسائل سے باخبر کرنے پر بار کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ گوادر کی بندرگاہ کی ترقی کا خواب تب ہی پورا کیا جا سکتا ہے جب مقامی کمیونٹیز کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرتے ہوئےان کی ترقی کے لیے کام کیا جائے۔
چیئرمین آئی پی ایس نے اس موقع پر آئی پی ایس پریس کی حال ہی میں شائع شدہ کتاب ’ بلوچستان کی صورت حال: مسائل کی نوعیت، اسباب اور حل‘ کی رونمائی بھی کی اور مذکورہ اشاعت کی متعدد کاپیاں بار ممبران میں بھی تقسیم کیں۔
جواب دیں