یونیورسٹی آف تربت کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط | ’پالیسی کے عمل میں علمی حلقوںکا کردار‘ پر انٹرایکٹو سیشن
آئی پی ایس اور یونیورسٹی آف تربت (یو او ٹی)کے درمیان 17 مئی 2022 کو مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے گئے تاکہ سکالرز اور پالیسی سازوں کے درمیان باہمی تعاون اور مکالمے کوفروغ دینے کے لیے سہولت فراہم کی جا سکے۔
آئی پی ایس اور یونیورسٹی آف تربت (یو او ٹی)کے درمیان 17 مئی 2022 کو مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے گئے تاکہ سکالرز اور پالیسی سازوں کے درمیان باہمی تعاون اور مکالمے کوفروغ دینے کے لیے سہولت فراہم کی جا سکے۔
دستاویز پر آئی پی ایس کے چیئرمین خالد رحمٰن اور او آر آئی سی (آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن)، یونیورسٹی آف تربت کے ڈائریکٹرڈاکٹر غلام جان نے دستخط کیے۔ جبکہ یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، فیکلٹی آف آرٹس ، سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز کے سربراہ ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ،یونیورسٹی کےاسسٹنٹ پروفیسر چنگیز بلوچ، وائس چانسلر کے پی ایس او چاکر حیدر اور آئی پی ایس کے ریسرچ آفیسر محمد ولی فاروقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ایم او یو کے بعد چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن کے ساتھ ’پالیسی کے عمل میں علمی حلقوں کا کردار‘ کے موضوع پر ایک انٹرایکٹو سیشن ہوا، جس میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رحمٰن نے نہ صرف قومی سطح پر پالیسی سازی کو آسان بنانے بلکہ مفاد عامہ کےلیےباخبر رائے عامہ کی تشکیل میں علمی حلقوں کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے تحقیق اور جدید علم کی بنیاد پر قومی پالیسیوں کو مضبوط بنانے کے لیے علمی اور پالیسی ساز حلقوں کے درمیان قریبی روابط کی ضرورت اور اہمیت پر بھی زور دیا۔
اجلاس کے اختتام پر یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے چیئرمین آئی پی ایس کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔
جواب دیں