ڈاکٹر قدیر خان کا انتقال پاکستان،مسلم امہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، پروفیسر خورشید احمد

ڈاکٹر قدیر خان کا انتقال پاکستان،مسلم امہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، پروفیسر خورشید احمد

سابق سینیٹر اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز(آئی پی ایس)کے بانی پروفیسر خورشید احمد نے معروف ایٹمی سائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

 PKA-and-Dr-AQ-Khan

اکتوبر 10، 2021 کو جاری ہونے والاے اپنے تعزیتی پیغام میں پروفیسر خورشید احمد نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال نہ صرف پاکستان اور اس کے عوام کے لیے بلکہ حقیقت میں پوری مسلم دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے   پروفیسر خورشید احمد نے کہا کہ ڈاکٹر خان کے ساتھ ان کی وابستگی ان کے طالب علمی کے زمانے سے تھی اور وہ خوش قسمت تھے کہ کئی مواقع پر ان کی مرحوم سائنسدان کے ساتھ قومی اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیالات ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم ایک پرجوش محب وطن تھے جن کا پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار تھا جن کا ذکر ہمیشہ شاندار الفاظ کے ساتھ کیا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے