’سٹیٹس اینڈ سٹیٹسٹکس آف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز اِن پاکستان: پالیسی وے فارورڈ‘

’سٹیٹس اینڈ سٹیٹسٹکس آف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز اِن پاکستان: پالیسی وے فارورڈ‘

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے اپنے این آر ایف (نان ریزیڈنٹ فیلو) پروگرام کے تحت 3 ستمبر 2021 کو ’سٹیٹس اینڈ سٹیٹسٹکس آف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز ان پاکستان:  پالیسی وے فارورڈ‘ کے عنوان سےمنعقدہ ایک ویبینار کی میزبانی کی جس میں پیر مہر علی شاہ  ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی  راولپنڈی کےپی ایچ ڈی  اسکالر  خاور حسن نے موضوع پر اپنے مطالعے اور اس کے نتائج پر ایک پریزنٹیشن دی۔

 Status-and-Statistics-of-SDGs-in-Pak

اسپیکر نے پائیدار ترقی کے ہمہ جہت پہلوؤں  کے حوالہ سے پاکستان کی موجودہ پوزیشن پر بحث کرتے ہوئے کچھ شماریاتی جائزے پیش کیے۔ انہوں نے تجزیے کے لیے جوانڈیکیٹرز استعمال کیے ان میں ماحولیاتی اثرات ، پائیدار معاشی بہبود انڈیکس ، ماحولیاتی کارکردگی انڈیکس ، پائیدار انسانی ترقی انڈیکس، آلودگی سے متاثر انسانی ترقی انڈیکس، گرین نیٹ نیشنل پروڈکٹ اور حقیقی بچت شامل ہیں۔ اسپیکر نے قومی سطح پر پالیسی سے متعلق اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا  تاکہ آبادی کے کنٹرول اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کےاخراج جیسے اہم مسائل سے نمٹا جا سکے جبکہ انہوں نے یہ  تجویز دی   کہ ایسی بہت سی اکھٹی پالیسیاں جن  کےپیچھے عملدرامد کے قابل عمل منصوبے ہوں ، اس صورت حال سے بہتر ہیں جس میں  مختلف شعبوں  کی طرف سے الگ الگ پالیسیاں بنائی جا رہی ہوں ۔

اس پریزنٹیشن کے بعد گفتگو کا ایک سیشن ہوا جس میں ڈاکٹر عبدالصبور ، آئی پی ایس کے نان ریزیڈنٹ فیلو اور پی ایم اے ایس ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے سوشل سائنسز کے ڈین ؛  ڈاکٹر کنور جاوید،سینئر ریسرچ فیلو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز بحریہ یونیورسٹی   اور ظفر الحسن الماس ، چیف میکرو اکنامکس  پلاننگ کمیشن آف پاکستان  نے خاورکے کام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سیشن میں سہولت کار کے فرائض  آئی پی ایس کے ریسرچ آفیسر محمد ولی فاروقی نے ادا کیے جبکہ آئی پی ایس کے جنرل مینیجر آپریشنز نوفل شاہ رخ ،  منیجر آؤٹ ریچ شفق سرفراز ،   ڈپٹی منیجر آؤٹ ریچ   حافظ انعام اور سینئر ایڈیٹر عارف جمشیدبھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے