پرویز احمد بٹ (سابق سیکرٹری، وزارت ہاؤسنگ/ساِئنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے ساتھ The Living Scripts سیریز میں نشست
11 ستمبر 2020 کو آئی پی ایس کے پروگراموں کی سیریز The Living Scripts کا چودھواں اجلاس پرویز احمد بٹ سابق سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، وزارت ماحولیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی معیت میں ہوا۔
11 ستمبر 2020 کو آئی پی ایس کے پروگراموں کی سیریز The Living Scripts کا چودھواں اجلاس پرویز احمد بٹ سابق سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، وزارت ماحولیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی معیت میں ہوا۔
اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے پرویز احمدبٹ نے بتایا کہ وہ ہندو پاک کی تقسیم سے پہلے پیدا ہوئے تھے لہٰذا انہیں یہ موقع ملا کہ وہ دونوں ممالک سے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کرسکیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ سول سروسز میں شمولیت اختیار کریں لہٰذاا سے ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے اپنی راہیں متعین کیں ۔
اپنی بھرپور زندگی کے تجربات پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق متعدد داستانیں شرکاء کو سنائیں۔ انہوں نے خاص طور پر سیکرٹری برائے داخلہ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ، جرگہ کےلیے متعین مجسٹریٹ ، ڈپٹی کمشنر خیر پور ، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے چیئرمین، وزارت صدارتی امور میں اپنی تعیناتی اور ایکسچینج اینڈ سپلائی کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ساتھ کراچی الیکٹرک سپلائی (کے ای ایس) میں کمشنر کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے متعدد مواقع پر درپیش مشکل حالات کا سامعین سے تذکرہ کیا اور اس لائحہ عمل پر روشنی ڈالی جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے اپنے عزم اور محنت سے حالات پر قابو پایا۔
جواب دیں