ایگزیکٹو پریزیڈنٹ آئی پی ایس کی بحریہ یونیورسٹی میں ہونے والی کانفرنس‘Kashmir: Heaven in Ashes’ میں شرکت
بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز کی دعوت پر ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس خالد رحمٰن نے ایک روزہ کانفرنس میں شرکت کی جس کا عنوان تھا ‘Kashmir: Heaven in Ashes’ ۔ یہ کانفرنس یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ۱۰ مارچ ۲۰۲۰ ء کو منعقد ہوئی۔
بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز کی دعوت پر ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس خالد رحمٰن نے ایک روزہ کانفرنس میں شرکت کی جس کا عنوان تھا ‘Kashmir: Heaven in Ashes’ ۔ یہ کانفرنس یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ۱۰ مارچ ۲۰۲۰ ء کو منعقد ہوئی۔
خالد رحمٰن نے اس موقع پر ‘Kashmir: At a Glance’ کے عنوان سے ایک پریزنٹیشن پیش کی جس میں انہوں نےمسئلہ کشمیر کاپس منظر بیان کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس کے تناظر میں حالیہ چیلنجز کا مثبت، فعال اور مستقل ردعمل دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا کوئی فوری حل موجود نہیں ہے لیکن اس مسئلے سے مثبت سوچ کے ساتھ نبٹنا چاہیے اورچوکنا رہتے ہوئے ملنے والےمواقعوں کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے۔
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ پاکستان کے مخالفین جدید ہائبرڈ جنگ کے مختلف حربے استعمال کرنے میں مصروف ہیں تاکہ عالمی سطح پر اس کے منفی امیج کو ظاہر کر کے ملک کو ایک ناکام ریاست کے طور پر پیش کر سکیں۔ تاہم یہ ہمارے لوگوں خصوصا نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے کہ وہ ملک میں ہونے والی متعدد مثبت پیشرفتوں کو اجاگر کرتے ہوئےاس غلط بیانیے کا مقابلہ کریں ۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر پر تفہیم پیدا کرنےاور نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے کے مقصد سے منعقدکیے جانے والے اس تعلیمی پروگرام کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان اور پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے آزاد کشمیر کے چیئرمین سید فخر امام تھے جبکہ دیگر قابل ذکر مقررین میں سابق چیئرمیں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ریٹائرڈ) زبیر محمود حیات (نشان امتیاز ملٹری)، ڈاکٹر مجاہد گیلانی، سابق سفیر اشرف جہانگیر قاضی اور شاہد کیانی شامل تھے۔
جواب دیں