The Living Script کی نشست ساجد حسن کے ساتھ
آئی پی ایس کے سلسلہ وار پروگرام the living script کی بارہویں نشست سابق وفاقی سیکرٹری تعلیم ساجد حسن کے ساتھ ۱۳ مارچ ۲۰۲۰ء کو منعقد ہوئی۔
آئی پی ایس کے سلسلہ وار پروگرام the living script کی بارہویں نشست سابق وفاقی سیکرٹری تعلیم ساجد حسن کے ساتھ ۱۳ مارچ ۲۰۲۰ء کو منعقد ہوئی۔
اسپیکر نے اپنے بچپن سے لے کر سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ تک کے تجربات پر روشنی ڈالی۔
ساجد حسن نے بتایا کہ انہوں نے ۱۹۷۱ ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اکنامکس میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری مکمل کرنے کے بعد سول سروسز میں شمولیت اختیار کی تھی۔ عوامی خدمت کی اس سروس کے دوران انہوں نے وزارت خزانہ، تجارت اور اقتصادی امور ڈویژن میں کام کیا اور آخر کار ۲۰۰۶ء میں وزارت تعلیم میں وفاقی سیکرٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے علاوہ ایسٹ تیمور کے لیے اقوام متحدہ کی انتظامیہ میں بھی کام کیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ملازمت کی اور حکومت پنجاب کے تحت دانش اسکول اتھارٹی میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔
اسپیکر نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ہندوستان میں اپنی ملازمت کے چار سال گزارے۔ اس دوران انہوں نے ذاتی کاوش سے ایسے اقدامات اٹھائے جن سے اس مشرقی ہمسائیہ ملک کے ساتھ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو۔
جواب دیں