آئی پی ایس کی یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ممبر سازی تقریب کی میزبانی

آئی پی ایس کی یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ممبر سازی تقریب کی میزبانی

YAP-membership-awarding-ceremony-thumbانسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز،اسلام آباد نے 26 جنوری 2020 کو یوتھ ایسو سی ایشن آف پاکستان کی تقریب براِئے ممبر سازی کی میزبانی کی۔

 YAP-membership-awarding-ceremony

انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز،اسلام آباد نے 26 جنوری 2020 کو یوتھ ایسو سی ایشن آف پاکستان کی تقریب براِئے ممبر سازی کی میزبانی کی۔

تقریب میں وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور محمد علی خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور اس حوالے سے ان پر ایک بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ان کو چاہیے کہ اپنی صلاحیتوں کا درست استعمال کرتے ہوِئے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مہارت حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں اپنا تعمیری کردار ادا کرسکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےآئ پی ایس کی ایگزیگٹیو پریزیڈنٹ خالد رحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو اللّہ تعالیٰ نے بھر پور صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اب ضرورت صرف ایک ایسا ماحول تشکیل دینے کی ہے جس میں یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا صحیح ادراک کر سکیں، ان کو نِکھار سکیں اوران کو ملکی تعمیر و ترقی کے لیے بہتر طور پر استعمال کر سکیں۔ 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے