آئی پی ایس ٹیم کا الکوثر یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
الکوثر اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبۂ انگلش کی دعوت پر آئی پی ایس کے چار رکنی وفد نے ۷ دسمبر ۲۰۱۹ء کو یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
آئی پی ایس کے سینئر ریسرچ آفیسر سیّدندیم فرحت گیلانی کی سربراہی میں آئی پی ایس کا وفد ڈپٹی مینیجر آؤٹ ریچ سردار علی یوسف زئی اور ریسرچ ٹیم کے ارکان عاصم احسان اور اسامہ حمید پر مشتمل تھا جنہوں نے چیئرمین شعبہ انگلش کی سربراہی میں فیکلٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔
ندیم فرحت نے اس موقع پر ایک پریذینٹیشن بھی پیش کی جس کا عنوان تھا “Indigenous Perspective of Research”۔ اس پریذینٹیشن میں اسلامی نقطۂ نظر سے تحقیق کی اہمیت اور اس کی ترویج میں اسلامی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی تھی۔
بعد ازاں آئی پی ایس ٹیم نے طلباء کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی کی لائبریری کا بھی دورہ کیا۔
جواب دیں