محمدﷺ انسان اور نبی: پیغمبرِ اسلام کی زندگی کا مکمل مطالعہ

Muhammad-Man-and-Prophet

محمدﷺ انسان اور نبی: پیغمبرِ اسلام کی زندگی کا مکمل مطالعہ

 

Muhammad-Man-and-Prophet

مصنف: عادل صلاحی

سال: مارچ 2019ء

زبان: انگریزی

صفحات: 842

جلد بندی:  غیرمجلد

ناشر:  آئی پی ایس پریس

قیمت:  2250روپے

 

حضرت محمدﷺ نے بنی نوع انسان کی تاریخ میں سب سے نمایاں مذہبی اور ثقافتی ترقی کا آغاز کرتے ہوئے دینِ اسلام ایک حتمی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ان کی زندگی دنیابھر میں لاکھوں کروڑوں انسانوں کو متاثر کرتی رہی ہے۔
عادل صلاحی کی تحریر کردہ حضرت محمدﷺ کی سیرتِ پاک صحرائے عرب میں ان کی پیدائش اور بچپن سے اسلام کے عروج اور عرب پر ان کے حاصل کردہ مضبوط اختیار کی داستان ہے۔ مصنف نے صحرائے عرب کے اس دلچسپ تاریخی پس منظر کا خوبصورت تجزیاتی انطباق آج کے مسلمانوں کی زندگیوں اور عالم اسلام کے حالات و واقعات پر کیا ہے۔
عادل صلاحی نے مسلم اور غیرمسلم قارئین کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسلام کا ایک کشادہ رُخ پیش کیا ہے۔ اس کتاب کی مدد سے مسلمانوں کو اپنے عقیدے کو سمجھنے میں آسانی ہو گی اور غیرمسلم مسلمانوں کی اپنے نبی پاکﷺ سے پُرجوش عقیدت کا راز جان سکیں گے۔

کچھ مصنف کے بارے میں

ڈاکٹر عادل صلاحی ایک دانشور، مصنف اور مترجم ہیں جنہوں نے اسلام کے موضوع پر کئی کتابیں تحریر کی ہیں یا ان کا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ وہ ماضی میں برطانیہ میں قائم مرکفیلڈ انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن لیسٹر میں پڑھاتے رہے ہیں۔ وہ تیس سال سے زائد “Islam and Perspective” کے ایڈیٹر رہے ہیں اور سعودی عرب کے روزنامہ اخبار ’عرب نیوز‘ میں باقاعدگی سے کالم لکھتے رہے ہیں۔

 

 

یا کے مسلمان حضرت محمدﷺ کو بنی نوع انسان کے لیے اللہ تبارک تعالیٰ کے بھیجے گئے آخری نبی کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہر وہ طبقہ جو اللہ تعالیٰ کی رہنمائی تلے زندگی بسر کرنے کا خواہاں ہے

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے