محمدﷺ: ان کا کردار اور طرزِعمل
مصنف: عادل صلاحی سال: مارچ 2019ء صفحات: 285 جلد بندی: غیرمجلد ناشر: آئی پی ایس پریس قیمت: 900 روپے |
تمام دنیا کے مسلمان حضرت محمدﷺ کو بنی نوع انسان کے لیے اللہ تبارک تعالیٰ کے بھیجے گئے آخری نبی کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہر وہ طبقہ جو اللہ تعالیٰ کی رہنمائی تلے زندگی بسر کرنے کا خواہاں ہے اس کے لیے حضرت محمدﷺ کا کردار اور طرزِعمل وہ روشنی ہے جو اُس راستے کو منور کرتی ہے جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا موجب ہے۔ نبی ﷺ کا معجزہ یہ تھا کہ انہوں نے انسانیت کو زندگی گزارنے کا وہ نظام دیا جو اس کی جسمانی، ذہنی اور روح کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے اور ایک اعلیٰ و ارفع مقصدِ زندگی کی جانب انسان کی آرزؤں اور تمناؤں کو رُخ دیتا ہے۔ انہوں نے اپنے عمل کے ذریعے یہ سب کچھ انتہائی آسان، براہِ راست اور سچائی پر مبنی طرزِزندگی کے ذریعے حاصل کرنے کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے ایک ایسی ریاست کو تعمیر کیا جو دنیابھر کے لیے سچائی، انصاف اور انسان کی آزادی کا مؤقف لیے ہوئے تھی۔ انہوں نے شہنشاہوں، بادشاہوں اور حکمرانوں کو خطوط لکھے جن میں اللہ اور اللہ کے نبیﷺ کے پیغام پر ایمان لانے کی دعوت دی۔ حالانکہ دوسری طرف وہ اس وقت غربت کی زندگی گزار رہے تھے اور اس دولت و ثروت کو چھوڑے ہوئے تھے جو انہیں پیش کی گئی تھی۔ ایسے وقت میں کہ جب نبی آخرالزمان ان مصنفوں، کارٹونسٹوں اور خیر سے بھٹکے ہوئے لوگوں کی کینہ پروری کا شکار بنے ہوئے ہیں جو اپنی سرسری نظر اور غلط سوچ کے باعث انہیں اپنے انداز پر پرکھنے کی جسارت کرتے رہتے ہیں، یہ کتاب محمدﷺ کے روزمرہ اور انتہائی غیرمعمولی لمحات میں سچ پر مبنی کردار کو تفصیل سے بیان کر کے ان کی سیرت کو مزید منور کرنے کا موجب ہے۔
کچھ مصنف کے بارے میں
ڈاکٹر عادل صلاحی ایک دانشور، مصنف اور مترجم ہیں جنہوں نے اسلام کے موضوع پر کئی کتابیں تحریر کی ہیں یا ان کا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ وہ ماضی میں برطانیہ میں قائم مرکفیلڈ انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن لیسٹر میں پڑھاتے رہے ہیں۔ وہ تیس سال سے زائد “Islam and Perspective” کے ایڈیٹر رہے ہیں اور سعودی عرب کے روزنامہ اخبار ’عرب نیوز‘ میں باقاعدگی سے کالم لکھتے رہے ہیں۔
جواب دیں