مغرب اور اسلام
مغرب میں مسلم شناخت کا بحران
مغرب اور اسلام انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا ششماہی اردو جریدہ ہے جو اسلام سے متعلق مغرب کے تاثرات کو سمجھنے اور دونوں تہذیبوں کے مابین تعمیری تبادلہِ خیالات کو فروغ دینےکی ایک کوشش ہے۔
مغرب اور اسلام کا یہ تازہ شمارہ ان مسائل کا تذکرہ کرتا ہے جو مشرقِ وسطیٰ، خصوصاً شام کے بحران کے بعد سامنے آئے ہیں جن میں ایک بڑا مسئلہ مسلمانوں کی یورپ کے مختلف ممالک کی جانب ہجرت اور وہاں سکونت اختیار کرنا ہے۔ مسلمانوں کی یورپ آمد نےکئی نئے مباحث کو جنم دیا ہے۔ یہ مباحث جہاں یورپ کے اندرونی حلقوں میں جاری ہیں، وہیں دنیابھر میں مسلمانوں کے سنجیدہ حلقے بھی اس مہاجرت اور پیداشدہ بحران پر مختلف زاویوں سے غوروخوض کر رہے ہیں۔ تارکینِ وطن کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی یورپ کے ابتدائی خیرسگالی رویے میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ حالیہ عرصے میں مسلم مخالف رویوں اور مسلم مہاجرین کے خلاف نہ صرف سیاسی بلکہ سماجی سطح پر بھی نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس نفرت کا نشانہ صرف مہاجرین ہی نہیں بلکہ وہ مسلمان بھی بنے ہیں جو یہاں دہائیوں سے آباد ہیں۔ انہیں معاشرتی اور دینی مسائل کا سامنا ہے۔ انہیں مذہبی و ثقافتی شناخت کا بحران درپیش ہے۔ یورپی معاشرے مغرب میں پروان چڑھنے والی موجودہ مسلمان نسل کو بھی جذب نہیں کر پارہے۔ یہ وہ معاملات ہیں جن کا جائزہ مغرب اور اسلام کے اس شمارے میں لیا گیا ہے۔
جواب دیں