آئی پی ایس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل (J&KLC) کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

MoU-with-Jammu-and-Kashmir-Liberation

آئی پی ایس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل (J&KLC) کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

 IPS-signs-MoU-with-Jammu-and-Kashmir-Liberation

باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے سے تعاون اور اشتراک کا فریم ورک وضع کرنے اور باہمی امور کی دلچسپیوں پر کام کرنے کے لیے آئی پی ایس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل (J&KLC) کے درمیان ۱۵ نومبر ۲۰۱۸ء کو ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

معاہدہ جس پر نوفل شاہ رُخ  جنرل مینیجر آپریشنز آئی پی ایس اور منصور قادر ڈار سیکرٹری جموں و کشمیر لبریشن سیل نے دستخط کیے، دونوں اداروں کے لیے ان راستوں کا تعین کرے گا جن پر چلتے ہوئے وہ دانشوروں کے درمیان گفتگو کے فروغ، ماہرین اور پالیسی سازوں بالخصوص کشمیر کی تاریخ، سیاست اور تنازع کی تاریخ پر دسترس رکھنے والے تحقیق کاروں کے باہمی رابطوں، دانش و دانائی کے وسائل کے اشتراک، مختلف موضوعات پر تربیتی امور کے انعقاد، مشترکہ ڈپلومہ اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے انتظام، پبلشنگ منصوبوں اور پالیسی حلقوں، میڈیا، اکیڈمی، عوام اور فریقین کی دلچسپی کے دیگر امور پر مشترکہ سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے