پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد غازی (مرحوم) کی یاد میں ایک خصوصی نشست

IPS---Dr-Mahmood--Ghazi-Memorial

پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد غازی (مرحوم) کی یاد میں ایک خصوصی نشست

 Mahmood-ghazi-talk

معروف مفکر اور اسکالر ڈاکٹر محمود احمد غازی (مرحوم) کی یاد میں انسٹیٹوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد میں 9 اکتوبر 2018 کو ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمود احمد غازی کے بھائ جسٹس ڈاکٹر محمد الغزالی تھے جبکہ دیگر شرکاءمیں ڈاکٹر وقارمسعود خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر منصوری، ڈاکٹر شہزاد اقبال شام، ڈاکٹر محمد فاروقی، ڈاکٹر اکرام الحق، ڈاکٹر عتیق الظفر خان، سابق آئی جی طارق احمد لون، اور ڈی جی آئی پی ایس خالد رحمٰن شامل تھے۔ 

مقررین نے اپنے خطابات میں ڈاکٹر محموداحمد غازی کی عظیم علمی و عملی خدمات کا احاطہ کرنے کی کوشش بھرپور کی اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمود احمد غازی ایسی شخصیت تھے جنہوں نے علمی اور قانونی اداروں کی فکری و تحقیقی بنیادوں کو تقویت دی اور اپنی انتھک محنت اور صلاحیت سے اپنوں اور غیروں سے یکساں پذیرائی حاصل کی۔ 

ڈاکٹر غازی کے بھائ سپریم  کورٹ کی شریعت ایپیلٹ بنچ کے جج جسٹس ڈاکٹر محمد الغزالی نے کہا کہ محمود احمد غازی صاحب کی کتاب دوستی و علمی لگن بچپن ہی سے انہیں اپنے مہم جولیوں میں ممتاز کرتی تھی اور یہ لگن آخری وقت تک ان کے ہم رکاب رہی۔ 

ڈاکٹر وقار مسعود خان (سابق سیکرٹری فنانس) نے ڈاکٹر غازی کے ساتھ وابستہ خوشگوار یادوں کا مہک آفریں تذکرہ کیا۔ 

ڈاکٹر طاہر منصوری (سابق وائس چیئرمین، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد) نے انتہائی خوبصورت الفاظ میں ڈاکٹر غازی کی ہمہ جہت شخصیت اور ان کی حیرت انگیز علمی و اخلاقی صلاحیتوں کے تذکرے سے تقریب کو رفعت عطا کی۔

اس موقع پر تقریب کے میزبان ڈی جی آئ پی ایس خالد رحمٰن نے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ  ڈاکٹر محمود احمد غازی جیسے مقامی اہلِ دانش کی خدمات کو اس قسم کی تقاریب کی صورت میں نہ صرف یاد رکھا جائے بلکہ اس کے ذریعے نوجوانوں کو بھی ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی ترغیب دی جائے۔ شرکاء نے ڈاکٹر غازی کے موضوع پر علمی مذاکرے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور آئی پی ایس کی اس کوشش کو سراہا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے