ڈی جی آئی پی ایس کی‘Opportunities and Challenges of Trans-Himalaya Regional Cooperation under BRI’کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت
ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمٰن نے چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے لیشان یونیورسٹی شی چوآن کا دورہ کیا۔ اس کانفرنس کا موضوع تھا:’Opportunities and Challenges of Trans-Himalaya Regional Cooperation under BRI’۔ یہ کانفرنس 20 سے 21 اپریل 2018ء کو صوبائی دارالحکومت شینگدو میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس کی میزبانی لیشان نارمل یونیورسٹی (LSNU) نے کی اور اسے یہ کانفرنس منعقد کرنے میں سنٹر فار ٹرانس-ہمالیہ سٹڈیز آفLSNU اور سنٹر فار میانمر سٹڈیز سیشوآن یونیورسٹی کا تعاون حاصل تھا۔ کانفرنس میں ٹرانس-ہمالیائی(Trans-Himalayai)ممالک کے درمیان علاقائی تعاون کے امکانات اور اس کی اہمیت پر توجہ مرکوز رہی۔
اس موقع پر ڈی جی آئی پی ایس نے ’بلڈنگ ٹرسٹ اینڈ پالیسی کوآرڈینیشن‘ کے عنوان سے ایک مقالہ پیش کیا جس میں انہوں نے اعتماد سازی کے کردار کو ضروریات کا تعین کرنے میں اہم قرار دیا۔ جبکہ معاصر صورت حال کے تناظر میں بین الاقوامی مقابلے کی فضا میں ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ ضروری ٹھہرایا۔ انہوں نے بی آر آئی کی اہمیت کو اس کی جامعیت، ہر فریق کے لیے موجود فوائد اور کمیونٹیز کے مشترکہ مفادات کے منظر میں بیان کیا۔ اپنی دلیل کو تقویت دینے کے لیے انہوں نے سی پیک کی مثال دی جو ایک واضح نقطۂ نظر کے باعث ایک کامیاب ماڈل کے طور پر موجود ہے۔
جواب دیں