اسلامز پولیٹیکل آرڈر: دی ماڈل، ڈیوی ایشن، اینڈ مسلم رسپانس

Islam Political Order thumb

اسلامز پولیٹیکل آرڈر: دی ماڈل، ڈیوی ایشن، اینڈ مسلم رسپانس

  

مصنف:  سید ابوالاعلیٰ مودودی
زبان: انگریزی
مرتب کردہ: ڈاکٹر انیس احمد
انگریزی مترجم: طارق جان
صفحات: 241
 بائنڈنگ پیپر بیک
سنِ اشاعت: 2018ء
 ISBN:  978-969-448-167-8
ناشر: آئی پی ایس پریس

 Islam Political Order thumb

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انگریزی زبان میں شائع کردہ اس کتاب کا مرکزی موضوع اسلامی خلافت اور اس کے خدوخال کی نوعیت جاننا ہے۔ یہ طرزِسیاست اسلام کی پہلی صدی میں کس طرح عملی شکل میں رائج تھی؟ اس کی بادشاہت میں تبدیلی کی کیا وجوہات تھیں؟ اور بالآخر کب یہ تبدیلی واقع ہوئی اور اس تبدیلی پر امت کا ردعمل کیا تھا؟ اس کی وضاحت کے لیے قرآن کی وہ تمام متعلقہ آیات کتاب میں شامل کی گئی ہیں جو سیاست کے اس بنیادی پہلو سے متعلق ہیں تاکہ قارئین اسلامی ریاست کے اس بنیادی نکتے کو جائزہ لے سکیں جو قرآن چاہتا ہے۔ دوسرا باب قرآن مجید، سنت اور ممتاز صحابہ کرام (رضی اللہ تعالیٰ عنہم) کے بیان کردہ اصولوں اور ان کی روایات کی روشنی میں اسلامی طرزِحکومت کے اصولوں پر مبنی ہے۔ تیسرا باب تاریخِ اسلام کے مقدس خلفاء کی نمایاں خصوصیات کا احاطہ کرتا ہے۔ چوتھے باب میں اختصار کے ساتھ ان اسباب کا جائزہ لیا گیا ہے جن کے باعث خلافت ملوکیت میں تبدیل ہو گئی۔ اگلے دونوں ابواب میں جن موضوعات پر بحث کی گئی ہے ان میں خلافت اور ملوکیت کے درمیان فرق، ملوکیت کے باعث پیدا ہو جانے والی تبدیلیاں اور خلافت کے خاتمے کے باعث مسلمانوں کے افتراق اور تنازعات میں گھِر جانے جیسے عوامل شامل ہیں۔ اس کے بعد طرزِحکمرانی میں آجانے والی اس تبدیلی کے باعث پیدا ہو جانے والی خلیج پاٹنے کے لیے ان علماء کی کوششوں پر بحث کی گئی ہے جنہوں نے امام ابوحنیفہ اور ابویوسف جیسے جید علماء کے بیان کردہ رہنما اصولوں کی مدد لی۔ آج کل جبکہ اسلامی ریاست کی نوعیت، پولیٹیکل اسلام اور ریاست اور مذہب کے تعلق پر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے، مولانا مودودی کا یہ تحقیقی کام ایک مختصر جائزہ ہے کہ جدید اسلامی ریاست کو قرآن اور سنت رسول ﷺ کی روشنی میں کس طرح پیش کیا جاسکتا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے