آئی پی ایس کی فاٹا اصلاحات کےنفازسےمتعلقہ گول میزکانفرنس میں نمائندگی
ریسرچ کوآرڈینیٹرمعراج الحامدناصری نےانسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز، اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کےزیرِاہتمام منعقدہونےوالی گول میزکانفرنس بعنوان "فاٹااصلاحات کانفاز : درپیش چیلنجز” میں آئی پی ایس کی نمائندگی کی۔ کانفرنس کا انعقاد ۳۱ اکتوبر۲۰۱۷کوکیاگیاتھا۔
اس موقع پراظہارِخیال کرتےہوئےنمائندہ آئی پی ایس کاکہناتھاکہ فاٹااصلاحات کو، بڑےپیمانےپراتفاقِ رائےکےباوجود،ابھی بھی بیش بہاچیلنجزکاسامناہےجن میں اعتمادمیں کمی جیسےمسائل، اصلاحات کی رفتار ترتیب اورترجیحات کاتعین فوری توجہ کےطالب ہیں۔ انہوں نےمزیدکہاکہ اصلاحات کی نفاذی کاعمل آئینی ضروریات سےمطابقت کاحامل ہو، مختص وسائل کےاعدادوشمارمستندہوں، ادارتی طریقہ کارمبہم نہ ہو، عوام کےمفادات ملحوظِ خاطررکھےجائیں اوراصلاحات کی نفازی کےعمل میں غیرضروری تاخیرسےاجتناب کیاجائےبصورتِ دیگرخطےمیں ذاتی مفادات کےحصول کےلیئےسرگرم عناصرکی جانب سےاصلاحاتی عمل کوڈی ریل کیےجانےکےقوی امکانات موجود ہیں۔
جواب دیں