آئی پی ایس کی قازقستان میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں نمائندگی

IS-represents-IPS-in-Kazakhstan-Conf thumb

آئی پی ایس کی قازقستان میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں نمائندگی

IS-represents-IPS-in-Kazakhstan-Conf1

آئی پی ایس ریسرچ فیلو عرفان شہزاد نےحال ہی میں  قازقستان میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں آئی پی ایس کی نمائندگی کی۔ کانفرس کا موضوع "وسط ایشیا میں ہونے والی اندرونی اور بیرونی نقل مکانی” تھا۔ دو یومیہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقادقومی مرکزبرائےتجزیہ(این اے سی)، نظربائیف یونیورسٹی (این یو) اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی امریکہ کے مشترکہ تعاون سے 29-28 ستمبر 2017کو آستانہ، قازقستان میں کیا گیا۔
اس موقع پر عرفان شہزاد نے کانفرنس میں اپنا تحقیقی مقالہ ” متحدہ عرب امارات میں وسط ایشیائی تارکینِ وطن کیا اپنی مزہبی بنیادوں کوپروان چڑھارہےہیں؟ ۔ ایک ابتدائی انکوائری”بھی پیش کیا۔
آستانہ میں قیام کے دوران انہوں نےیوریشین نیشنل یونیورسٹی (ای این یو) کے شعبۂ بین الاقوامی تعلقات کی سربراہ ڈاکٹر اکبوٹا زھولدس بیکووا سے بھی ملاقات کی۔
 اس موقع پر انہوں نے نئے آنے والے طالبعلموں سے”بین الاقوامی تعلقات کی تعلیم کی اہمیت” سے متعلق خصوصی گفتگو کی۔
علاوہ ازیں، عرفان شہزاد نے اپنے قازقستان میں قیام کے دوران حال ہی میں قائم ہونے والی "قازقستان کونسل برائے بین الاقوامی تعلقات” کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسکندراکیل بائیف  کے ساتھ بھی خصوصی ملاقات کی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے