‘تحت الشعورسےبھرپورفوائدکےحصول کالائحہ عمل’

Sub-conscious-Mind -thumb

‘تحت الشعورسےبھرپورفوائدکےحصول کالائحہ عمل’

Sub-conscious-Mind

 آئی پی ایس ٹیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 11ستمبر2017 کوانسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد میں ‘تحت الشعورسےبھرپورفوائدکےحصول کالائحہ عمل’ کے عنوان سےایک خصوصی نشست کا اہتمام کیاگیا۔  انسٹیٹیوٹ کے ٹیم ممبران کی نجی اور پیشہ ورانہ تربیت کے مقصد سے ہونے والی اس خصوصی نشست سے سینیئر آئی پی ایس ایسوسی ایٹ اور ماہرِافرادی قوت سردار خالد محمود نے خطاب کیا۔
اسپیکر کا کہنا تھا کہ ہرانسان کو اپنی قابلیت سے بھرپورفائدہ اٹھانے کے لیئےاپنے تحت الشعورکوازسرِنو اس انداز سے ترتیب دینا چاہیئے کہ وہ مثبت خیالات کاگہوارہ بن جائے۔
ایگزیکٹوپریزیڈنٹ آئی پی ایس خالد رحمٰن نے اپنے اختتامی کلمات میں اسپیکر کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئےکہاکہ ہر انسان کوچاہیئےکہ وہ مثبت پہلوؤں کو فقط اپنی ذات تک محدودرکھنےکی بجائےانکے دائرہ کار کو سماجی سطح تک بڑھانےکےلیئےہردم کوشاں رہے

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے